نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری

 نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری کر دیا۔فیس سٹرکچر انٹرمیڈیٹ سے ماسٹر ڈگری کالجز کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

ایف اے ،آئی کام،آئی سی ایس،جنرل سائنس کی ایڈمیشن فیس 80 اور ماہانہ ٹیوشن فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے ۔سیکنڈ شفٹ کیلئے ماہانہ اضافی 300 روپے مقرر ،ایف ایس سی ایڈمیشن فیس 65 اور ماہانہ فیس 50 ،بی ایس سی ایڈمیشن فیس 175 اور ماہانہ فیس 60 ،بی کام ایڈمیشن فیس 85 اور ماہانہ فیس 100 اورایم ایس سی ہوم اکنامکس کی ایڈمیشن فیس 300 اور ماہانہ فیس 120 روپے مقرر جبکہ ایم اے اور ایم سی سی کی ماہانہ فیس یونیورسٹی پالیسی کے مطابق مقرر کر دی گئی۔کالجز کو مقررہ فیس کے علاوہ کالج سطح پر اضافی فیس اور فنڈاکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں