جے یوآئی کا لبرٹی چوک میں ممبر شپ کیمپ

جے یوآئی کا لبرٹی چوک  میں ممبر شپ کیمپ

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یوآئی لاہور کا لبرٹی چوک میں ممبر شپ کیمپ لگایا گیا، سینکڑوں افراد نے رکنیت فارم پر کیا، مہمان خصوصی صوبائی ناظم انتخاب نور خان ہانس ایڈووکیٹ اور صوبائی معاون حذیفہ شاکر تھے۔

صوبائی امیر مولانا محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار ،صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز ،ضلعی ناظم انتخاب مولانا محمد حسین، ضلعی معاون حافظ عبدالرحمن، ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر نے خطاب کیا ۔کیمپ میں ہندو برادری کے بیسیوں افراد نے بھی جے یو آئی کا رکنیت فارم پر کرکے مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کیا، صوبائی ناظم انتخاب نے بتایا کہ صوبہ بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد نے جے یو آئی کا رکنیت فارم پر کیا، قوم سے اپیل ہے کہ جے یو آئی کی قیادت پر اعتماد کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں