گڈز ٹرانسپوٹرز کا اجلاس، 25جولائی کو ہڑتال کافیصلہ

گڈز ٹرانسپوٹرز کا اجلاس، 25جولائی کو ہڑتال کافیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کا ہنگامی اجلاس، 25 جولائی کو غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے گڈز ٹرانسپوٹرز کے اہم فیصلے، ایسوسی ایشن نے آئندہ کی حکمت عملی تیار کر لی ۔ مطالبات نہ ماننے پر امن احتجاج اور لانگ مارچ کی بھی تجویز دی گئی، رہنمائوں نے کہا اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے پھر ہم یہ آپشن استعمال کریں گے ،ایسوسی ایشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیاجسکے مطابق این ایچ اے کے ناجائز جرمانوں اور غنڈہ گردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔بلا جواز ایکسل لوڈ جرمانوں، موٹر وے وپٹرولنگ پولیس کے ناجائز جرمانوں کو بند کیا جائے ۔ہائی ویز پر گڈز ٹرانسپوٹرز کے ساتھ بڑھتی ڈکیتیوں کو روکا جائے ۔کچے کے علاقے میں ہمارے ڈرائیورز کے اغوا اور قتل کو روکا جائے ، ٹول ٹیکس میں اضافوں کو واپس لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں