انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے زیر اہتمام سیمینار

 انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے مریضوں کیلئے صاف خون کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔صوبائی وزیر نے خطاب کرتے کہا اہم موضوع پر سیمینار کرانے پر پروفیسر شبنم بشیر اور انکی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ ہسپتالوں میں صاف خون کا استعمال ہر مریض کا بنیادی حق ہے ۔ پاکستان میں ہزاروں افراد ہر سال اپنے خون کا عطیہ پیش کرتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انشا اللہ اگلے دو سال میں ہر بی ایچ یو کے حالات بہت بہتر ہونگے ۔غیر قانونی بلڈ بینکس کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ریجنل بلڈ سنٹرز کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی بی ٹی ایس پروفیسر شبنم بشیر، پروفیسر طارق میاں، جنرل (ر)سلیم احمد، پروفیسر ثمینہ نسیم، پروفیسر نثار ، پروفیسر مونا عزیز، پروفیسر شاہدہ محسن، مختلف ہسپتالوں کے ہیماٹولوجسٹس نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں