ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن

ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کوویسٹ فری بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں بھی متحرک۔۔۔

خصوصی صفائی اقدامات کے تحت نشتر ٹاؤن میں ہیوی مشنری کی مدد سے اوپن ہیپس کو کلیئر کیا گیا۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہر گلی محلے اور دیہی یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز کے تحت ویکیوم سویپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چودھری کے مطابق نشتر ٹاؤن میں خالی پلاٹس میں موجود ویسٹ کو بھی کلیئر کیا گیا۔ شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے۔ فیروز پور روڈ،جیل روڈ پر دن، رات شفٹ میں مکینیکل واشنگ اور سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ،افسراور آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔تمام ٹاؤن منیجرز فیلڈ میں رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، شہری صفائی بارے شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں