کمشنر کی زیر صدارت انسداد سموگ سٹریٹجی بارے اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت انسداد سموگ سٹریٹجی بارے اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ سٹریٹجی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے ودیگرمتعلقہ افسروں نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا سموگ نا صرف انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ اس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ انسداد سموگ اولین ترجیح ہے۔ ہر پہلو اور شعبہ میں حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پری سموگ منصوبہ بندی کے تحت محکمے انسداد سموگ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر اقدامات کریں گے۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن ہوگا۔ ہیپی سیڈرز مشینوں کی فراہمی سے آگ لگانے میں کمی آئیگی۔ غیر معیاری پٹرول و ایندھن سموگ کی بڑی وجوہات ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز اور اے سی کارروائیاں کریں۔ محکمہ ماحولیات تحصیل سطح پر سموگ وجوہات کی نشاندہی کرے۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور رکشوں کیخلاف تحصیل سطح پر ایکشنز لیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں