کالجز اساتذہ کی مجوزہ ٹرانسفر پالیسی ،ترقی حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جائیگی

کالجز اساتذہ کی مجوزہ ٹرانسفر پالیسی ،ترقی  حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جائیگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کالجز اساتذہ کی مجوزہ ٹرانسفر پالیسی تیار کرلی گئی۔ پہلی ترجیح پروموشنز حاصل کرنے والے اساتذہ کو دی جائے گی۔

پروموشنز حاصل کرنے والے اساتذہ کو پہلے پوسٹنگ کی آپشن دی جائے گی۔ اپ گریڈیشن ،ڈاؤن گریڈیشن اور کنوکشن کر کے ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔ پہلے پروموٹ ہونے والے ایڈجسٹ ہوں گے اور بعد میں ٹرانسفرز کھولی جائیں گی۔کابینہ سے منظوری کے بعد نئی پالیسی نافذ کی جائے گی۔منظوری کے بعد پورٹل پر اساتذہ سے تبادلوں کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں