ْْقذافی سٹیڈیم کی سیوریج بحالی کیلئے 20 کروڑ روپے جاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)قذافی سٹیڈیم میں نکاسی آب سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے قذافی سٹیڈیم کی سیوریج کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شہر میں تین سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کیلئے بھی تین کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی۔سپورٹس کمپلیکس سبزہ زار، سنگھ پورہ اور ٹاؤن شپ کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔جاری کردہ فنڈز سے قذافی سٹیڈیم میں بارشی پانی کھڑا ہونے کے مسائل سے نمٹا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم کے اردگرد اور اندر سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہر بار تیز بارش کے بعد قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد نکاسی آب کے مسائل رہتے ہیں۔