800کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل تلف

800کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بچوں کی پسندیدہ گولیاں، ٹافیاں،سنیکس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ڈیفنس روڈ پر معروف برانڈ کی گولیاں ٹافیاں بنانے والے یونٹ پر ایکشن لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ 800 کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل،60کلو ناقص رنگ اور سنیکس تلف، 3لاکھ کے جرمانہ عائد کیا گیا، صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، زنگ آلود مشینوں میں مکسنگ کی جارہی تھی۔ ٹافیوں اور بٹر چپس کے لیے تیار ڈو میں مری مکھیاں موجود پائی گئیں۔ اشیا پر تاریخ اجرا اور تنسیخ نامکمل، پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں موجود پائی گئیں۔مضر صحت رنگوں اور ایکسپائر خام مال سے بچوں کے لیے رنگ برنگی ٹافیاں تیار کی جا رہی تھیں۔ سنیکس اور گولیاں ٹافیاں بچوں کی پسندیدہ اشیا ہیں، غفلت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں کی کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اور ایکسپائر اجزا کا استعمال سنگین جرم ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں