پتوکی:شہری کے گھر ایک کروڑ کا ڈاکہ، اہلخانہ پر تشدد

پتوکی:شہری کے گھر ایک کروڑ کا ڈاکہ، اہلخانہ پر تشدد

پتوکی(نامہ نگار)مرتضیٰ ٹاؤن میں شہری کے گھر ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی پڑگئی، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود ظہیر الدین بابر کی بیوی، ساس اور دیگر اہلخانہ پر تشدد بھی کیا۔۔۔

ملزم گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا، 16 لاکھ کی نقدی اورگھر آئے ہوئے مہمان سے 16 ہزار نقدی اوراس کی گاڑی چھین کرفرارہوگئے ،مسلح ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی اورمتاثرہ دکاندار ظہیر الدین بابر کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں