شہید اسماعیل ہنیہ کا خون امت مسلمہ پر قرض :عبدالغفور راشد

 شہید اسماعیل ہنیہ کا خون امت  مسلمہ پر قرض :عبدالغفور راشد

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رونما ہونے والے سانحہ میں شہادت بہت بڑا سانحہ ہے، جس کی وجہ سے امت غم اور بے چینی کی کیفیت میں ہے۔

شہید اسماعیل ہنیہ کا خون امت مسلمہ پر قرض ہے۔ اس حوالے سے ایرانی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حماس اور امت مسلمہ کو مطمئن کرکے اپنی پوزیشن واضح کرے۔ وہ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں