لاہور بورڈ :گیارہویں جماعت میں داخلوں کی رجسٹریشن کاشیڈول
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت میں داخلوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
امیدوار 20 ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے ،مذکورہ امیدوار 2025 میں گیارہویں ،2026 میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کا امتحان دیں گے ۔امیدوار بیس ستمبر کے بعد چھ سو روپے لیٹ فیس جرمانہ کے ساتھ 10 اکتوبر تک داخلہ بھجواسکیں گے ۔