پلازوں کے گرد شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول: ٹیپا نے جرمانے سزائیں بڑھا دیں

پلازوں کے گرد شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول: ٹیپا نے جرمانے سزائیں بڑھا دیں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کمرشل املاک تعمیر ہورہی ہیں مگر ان املاک کی تعمیر کے دوران پارکنگ کے لیے جگہ مختص کرنے کی شق کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ کمرشل عمارتوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ بھی ٹریفک روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، کمرشل املاک میں آنے والی گاڑیوں کو سڑک پر ہی پارک کر دیا جاتا ہے، غیر قانونی پارکنگ کے سبب مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول ہے، بڑے پلازوں، شاپنگ مال اور مارکیٹوں کے باہر مرکزی شاہراہ کو ہی پارکنگ سٹینڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جو سراسر غیر قانونی اور گزرنے والوں کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، شہر میں واقع کثیر المنزلہ عمارتوں اور اپارٹمنٹ کو پارکنگ معاہدے کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، پارکنگ معاہدہ نہ کرنے والوں اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا، ٹیپا کی جانب سے لاہور کے سینکڑوں پلازوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، ٹیپا نے گورننگ باڈی کی منظوری سے جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں