جامعہ مسجد بیت اسلام گلبرگ میں گرین ٹیپس نصب

جامعہ مسجد بیت اسلام گلبرگ  میں گرین ٹیپس نصب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا لاہور کا پانی بچانے کے لیے ایک اور عملی قدم ،سیو 1 بلین لٹر واٹر مشن کا آغاز کر دیا۔

 واسا لاہور نے نجی فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک پانی کا ضیاع روکنے والی گرین ٹیپس نصب کرنا شروع کر دیں، واسا لاہور نے جامعہ مسجد بیت اسلام گلبرگ میں گرین ٹیپس نصب کیں،ان ٹوٹیوں کی مدد سے وضو کے دوران پانی بچایا جا سکے گا، ایک نل سے تقریباً 75 ہزار لٹر سالانہ پانی بچایا جا سکے گا۔ ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں وسائل کے استعمال میں اعتدال کا درس دیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں