اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف ڈاکٹرز کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف ڈاکٹرز کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف صوت الغزہ فورم کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاگیا ۔

مظاہرین نے اسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرکے اسے مذاکرات کی ٹیبل پر لانا چاہئے ۔جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے فلسطین کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرے میں شریک ڈاکٹر اقبال میو، ڈاکٹر حسنین، ڈاکٹر شیراز اور ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل ڈھٹائی سے قتل و غارت کررہا ہے ۔ جنرل ہسپتال کی ہڈی جوڑ وارڈ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر میاں محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کابدلہ امت پرفرض ہے ، اسرائیل کومنہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں