مزید 55 گیس کنکشن منقطع، 12 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 55 کنکشن منقطع، 12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع کئے۔ ملتان میں ٹیم نے 10 غیر قانونی کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں1 کنکشن منقطع اور20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں بھی گیس چوری کے کیسز پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ ساہیوال میں 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔ راولپنڈی میں ٹیم نے 2 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے۔ گوجرانوالہ میں 2 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔