پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ

پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)دھرنوں، احتجاج سے نمٹنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کو اینٹی رائٹ فورس میں منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، آپریشنز برانچ نے پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ آئی جی کو بھجوا دیا۔

تفصیل کے مطابق امن و امان ،ہنگامی حالات کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کی 20ہزار فورس کو مضبوط بنایا جائے گا، انہیں وی وی آئی پیزاورگارڈ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے گا۔ شہر میں 4 ہزار جوان حساس مقامات، وی وی آئی پیز کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، پنجاب کانسٹیبلری کی 20 ہزار کی نفری میں 20 فیصد نفری مستقل سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے ۔کانسٹیبلری کی نفری واپس منگواکرضلعی پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہناتھا پنجاب بھرمیں اب تمام اضلاع میں کانسٹیبلزکی خالی سیٹیں پر ہوچکی ہیں، کانسٹیبلری کے لئے اینٹی رائٹ کاموجودہ سامان فراہم کیا جائے گااور مزید سامان کی خریداری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں