سیوریج لائنوں کی تبدیلی،مشینری کیلئے ٹینڈرز دینے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے نئی مشینری خریدنے کے منصوبے میں پیشرفت ہو گئی۔
واسا انتظامیہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مشینری کی خریداری اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا ٹھیکہ بھی ایوارڈ کرے گی۔واسا انتظامیہ رواں مالی سال 8ارب سے زائد کے ٹینڈرز ایوارڈ کرے گی۔ ایڈمن اپروول میں تمام منصوبے نومبر 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق واسا نے 27 مختلف سکیموں کے ٹینڈرز شائع کرنے کے لئے ارسال کر دئیے۔