گجومتہ: 10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف

گجومتہ: 10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر خوراک بلال یاسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت دودھ پکڑا، سپلائی چین کا تعاقب کرنے کیلئے۔۔

 گجومتہ کے گاؤں گرومانگٹ میں کارروائی کے دوران جعلی دودھ سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا،10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ، 2 ہزار لٹر گاڑھا محلول، پاؤڈر، گھی، ڈٹرجنٹ اورکیمیکل موقع پر تلف کردیا گیا،2سپلائی ٹینکرز، 3 پروسیسنگ چلرز اور مکسنگ مشینیں ضبط کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر ادیا گیا ،موقع پر کئے گئے ٹیسٹ میں پاؤڈر، فارمالین اور ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔ وزیر خوراک نے بتایا ملزم اور اہلخانہ 2گھروں میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں