لٹکتے تار، ٹیڑھے پول ،لیسکو صارفین کیلئے خوف کی علامت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری اور مرمت کے لئے اربوں روپے کا بجٹ مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
جگہ جگہ لٹکتے تار اور ٹیڑھے پول صارفین کے لئے خوف کی علامت بن گئے ۔ ہر سال سسٹم مرمت پر اربوں روپے لگانے کے باوجود رکاوٹیں صاف نہ ہوسکیں۔شمالی لاہور میں بجلی کے لٹکتے تار اور ٹیڑھے پول خطرناک صورتحال اختیار کرگئے ۔واہگہ روڈ، ایم ایس روڈ، داروغہ والا، شادی پورہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم شہریوں کے لئے وبال جان ہے ۔ موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق تار اور پول کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں، مختلف مقامات پر ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر پولز کے بجائے سڑک کنارے زمین پر رکھ دئیے گئے ۔