انتظامیہ کی مبینہ غفلت، شہر کچرہ کنڈی، جوہڑ میں تبدیل

انتظامیہ کی مبینہ غفلت، شہر کچرہ کنڈی، جوہڑ میں تبدیل

پتوکی(تحصیل رپورٹر)انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث شہر بھر کو کچرے کنڈی اور جوہڑ میں تبدیل ہوگیا،شہریوں نے سول سوسائٹی بنا کر اپنی مدد آپ کے تحت شہر کو سنوارنے کا آغاز کر دیا، آگاہی واک کا اہتمام کیا اور اپنا شہر اپنی صفائی کے تحت خود صفائی کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پتوکی کی انتظامیہ نے پھولوں کے شہر پتوکی کو کچرہ کنڈی اور جوہڑ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ، جدھر دیکھیں سڑکوں ،محلوں، سکولوں ،پارکوں اور سرکاری دفاتر کے باہر کچرہ کنڈی کے ڈھیر نظر آتے ہیں، سارا شہر سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا ،سکول جانے والے بچے ہوں یا دفاتر جانے والے ملازم یا مسجد میں نماز کے لئے جانے والے نمازی ہوں یا جنازہ لے کر جانے والے افسردہ لواحقین، سب کو گلی محلوں میں کھڑے سیوریج کے گندے پانی سے ہی گزر کر جانا پڑتا ہے، شہر کی انتظامیہ اور سالہاسال سے اپنی اپنی باری لینے والے سیاستدان سب نے شہر کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ،ان حالات کے پیش نظر پتوکی کے جوانوں نے سول سوسائٹی کے نام سے پتوکی بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا ،جس میں بچے بڑے اور بوڑھے سب شہر کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے شامل ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں