حضور ؐکی آمد انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید، گورنر

حضور ؐکی آمد انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید، گورنر

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی نے امت مسلمہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین دن ہے ۔۔

حضور ؐ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے ، خاتم النبینؐ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی۔ مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی، ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس رسولؐ کا امتی بنایا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐکی زندگی اللہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے ۔ نبی کریمؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔نبی کریمؐ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔نبی کریم ؐ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے ، آپ ؐ کا کردار اور اعمال ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔رسول ؐکی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رسول ؐ کی تعلیمات کو کاملیت واکملیت کے ساتھ اپنانے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ دین ودنیا کی کامیابی و کامرانی رسول اللہ کے اسوہ کاملہ کی پیروی میں ہی مضمر ہے ۔یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرا گورنرسندھ کا نوٹیفکیشن آج کے بابرکت دن ہوا تھا جو میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز بھی ہے ۔ اسی روز عہد کرلیا تھا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا ۔ میں نے جو بھی منصوبہ کو شروع کرنے کا سوچا غیب سے اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد مجھے دستیاب رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں