چائنہ سکیم:سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ ریلی

 چائنہ سکیم:سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان سنی تحریک چائنہ سکیم کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر سنی تحریک ضلع لاہور علامہ ریاض ہزاروی۔۔۔

 سرپرست اعلیٰ مفتی شفاقت ہمدمی، علامہ پیر سیف اللہ نقشبندی، علامہ رب نواز جلالی، علامہ عبدالرزاق، صاحبزادہ نعمان شاکر، حافظ شاہد قادری،سلیم قادری،علامہ امجد سعیدی، پیر اسلم ایاز سلطانی،علامہ صا بر سعیدی، علامہ مفتی عمر، محمد بسرا، علامہ طار ق محمد قادری، علامہ عر فات قادری،حا فظ طیب یو سفی سمیت دیگر علما و مشا ئخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے صدر سنی تحریک ضلع لاہور علامہ ر یاض ہزاروی نے کہا نبی اکرمؐ پوری انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے، آپؐ کی آمد کی خوشیاں منا کرمسلمان دلی سکون حاصل کرتے ہیں، آپؐ کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے اوردنیا میں ہر طرف نور چھا گیا، حق کا بول بالاہوا، تاجدار ختم نبو تؐ کی آمد کی خوشیاں تاقیامت منائی جاتی رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں