احمدیوں کی عبادت گاہ کے مینار اور محراب مسمار کر دئیے گئے

احمدیوں کی عبادت گاہ کے مینار اور محراب مسمار کر دئیے گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ضلعی امن کمیٹی کی مخلصانہ جدجہد رنگ لائی، مظفر گڑھ روڈ پر 15والی پلی کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ پر بنائے گئے مینار اور محراب گرا دی گئی۔۔۔

 جس کے بعد ضلع خوشاب میں اس اہم ایشو پر پائی جانیوالی کشیدگی اور مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں و کارکنوں میں پایا جانیوالا اضطراب اور بے چینی ختم ہو گئی۔ ضلع بھر کی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اہم مسئلہ بطریق احسن حل ہونے کے بعد تمام عاشقان مصطفیؐ سے اپیل کی ہے کہ اب مسئلہ ختم ہو چکا ہے ، اس لئے 12ربیع الاول پر پر امن رہیں اور سردار انبیا ء حضرت محمد مصطفےؐ کا یوم ولادت اسلام کی روح کے مطابق پر امن رہ کر عقیدت واحترم کے ساتھ منائیں ، یاد رہے کہ مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر پولیس و ضلعی انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس مسئلے کو14دنوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن دوسرے ہی روز مسئلہ حل ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں