نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو نگے :محبوب الزماں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جشن آمد رسولﷺ کاتقاضاہے کہ ہم اپنی زندگیاں نبی اکرمؐ کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں،نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے ۔
حضورنبی آخرالزماں ؐ جو نظام لے کرآئے اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ حکمران اس نظام کوعملی طور پر نافذ کریں اورعوام اپنی زندگیوں میں اس کواپنائیں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی کی وجہ سے ہرطرف بدامنی قتل وغارت اور جرائم میں اضافہ ہورہاہے ، سیرت مصطفیؐ کواپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئے گا۔ پیغمبر مصطفیؐ کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کرنے اورنفرتیں ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہرفردکو عمل کے میدان میں اترنا ہوگا۔