شہید کانسٹیبل محمد وارث کی بر سی ،پولیس دستے نے سلامی دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید پولیس کانسٹیبل محمد وارث کی برسی کے موقع پر پولیس دستے نے سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی دی اور لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے تھانہ بلوچنی پولیس نے پولیس دستے کے ہمراہ شہیدپولیس کانسٹیبل محمد وارث کی برسی پر شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہید پولیس کانسٹیبل محمد وارث نے دوران پولیس مقابلہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کی ۔ شہداء فیصل آباد پولیس کا فخر ہیں کسی بھی غمی خوشی میں شہداء کی فیملیزکو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔شہدا فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔