سی پی او کا جامعہ قاسمیہ کا وزٹ ، زاہد محمود قاسمی سے ملاقات

سی پی او کا جامعہ قاسمیہ کا وزٹ ، زاہد محمود قاسمی سے ملاقات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے جامعہ قاسمیہ کا وزٹ کیا۔ جامعہ کے مختلف شعبہ جات ولائبریری کا معائنہ کیا ۔۔۔

اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کو کتابوں کا تحفظ پیش کیا جامعہ قاسمیہ آمد پر مفتی عبدالخالق نے عربی زبان میں خطبہ استقبالیہ پیش کیااور جامعہ کے بانی حضرت مولانا محمد ضیا القاسمیؒ کی مرقد پر حاضری اور دعائے مغفرت کی جامعہ کے مہتمم صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی و اساتذہ سے ملاقات۔ زاہد محمود نے کہا ماہ ربیع الاول میں مرکزی علما کونسل پاکستان حکومت مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرے گی ملک کے اندورنی حالات کے پیش نظر روا داری اخوت احترام انسانیت و مذہبی ہم آہنگی کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا۔سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے بسلسلہ ربیع الاول جامعہ قاسمیہ کا وزٹ کیا ربیع الاول میں امن و امان اور مذہبی رواداری و سکیورٹی کے حوالہ سے گفتگو کی سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران نے کہا کہ ربیع الاول کے پر امن انعقاد کیلئے تمام مکاتب فکر کی قیادت سے ہم باہمی رابطے میں ہیں تمام مذہبی تقریبات اور اداروں کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت پنجاب کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں