یونیورسٹی طلباء کو سی پی آر،خون بہنے سے روکنے کی تربیت

 یونیورسٹی طلباء کو سی پی آر،خون بہنے سے روکنے کی تربیت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عا لمی طبی امداد کے دن کی مناسبت سے ریسکیو سروس سرگودھا نے سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء کو زندگی بچانے والی سی پی آر اور خون بہہ جانے پر قابو پانے کی تربیت دی گئی۔۔۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ہر سال ستمبر کے دوسرے ہفتہ کو پوری دنیا میں منا یا جاتا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار یہ دن سال 2000میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ نے منایا۔ یہ دن عوام میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت و فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور طبی امداد دینے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی یا بحرانی حالات میں کسی شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر اس کی جان بچائی جا سکے ۔ عالمی دن کے اس موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے والے عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو بروقت طبی امدا فراہم کر تے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے عوام کو طبی امداد سیکھنے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ طبی امداد کی تربیت اور مہارتیں سیکھ کر انسانی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں