پنجاب یونیورسٹی:ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے پر 3 ملازمین معطل

پنجاب یونیورسٹی:ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے پر 3 ملازمین معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کو معطل کردیا۔

پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر 3 ملازمین انتظامیہ کے ریڈار پر آئے، حساس اداروں کے افسروں کی مدد سے بمعہ ثبوت پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں