ایل ڈی اے:شہر میں 5 نئی سڑکیں تعمیر کرنے کی منظوری

ایل ڈی اے:شہر میں 5 نئی سڑکیں تعمیر کرنے کی منظوری

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے 5 سٹرکچرل پلان روڈ و مسنگ لنکس کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لئے مرکزی شاہراہوں کے متوازی سٹرکچرل پلان روڈز تعمیر کی جائیں گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 5 نئی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق 20سال کے دورانیہ میں 50 سٹرکچر پلان روڈز پر من و عن عمل درآمد نہ ہوسکا، صرف 3 تعمیر ہوسکیں۔موجودہ پنجاب حکومت نے شہر میں نئی سٹرکچرل پلان روڈز کی تعمیر کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے 5کی منظوری دے دی۔پہلی سٹرکچرل پلان روڈ ایکسپو سے خیابان جناح تک تعمیر کی جائے گی،4 ارب 60 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا۔ دوسری سڑک ایکسپو سے کینال روڈ کے متوازی رنگ روڈ تک تعمیر کی جائے گی ،تخمینہ 6 ارب 20 کروڑ روپے لگایا گیا۔ بھلہ چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال، کینال سے وحدت روڈ ،خیابان فردوسی سے نظریہ پاکستان روڈ تک بھی نئی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں