بلوچستان میں ڈاکٹرز کی گرفتاری اہلخانہ پر تشدد :وائے ڈی اے کاٹوکن احتجاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بلوچستان میں ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے اور انکے اہلخانہ پر تشدد کے معاملہ پر وائے ڈی اے پنجاب کی کال پر تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں گزشتہ روز صبح 8 سے 10 بجے تک ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
لاہور جنرل، سروسز، گنگارام، میو سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند رکھا گیا۔ وائے ڈی اے نے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد اور سروسز ہسپتال کے معطل کئے گئے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی مذمت اور بحالی کا مطالبہ کیا۔