میٹرک ٹیک:داخلے کیلئے 2لاکھ طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر سے 2 لاکھ طلبہ وطالبات نے میٹرک ٹیک میں داخلے کیلئے رجسٹریشن کر ادی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے کتابوں کی تیاری کیلئے آرڈر تیار کرلیا۔
میٹرک ٹیک کا آغاز یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔میٹرک ٹیک میں سائنس،کمپیوٹر اور آرٹس گروپ کے بعد مزید 3 نئے گروپ کا اضافہ کیا گیا۔ طلبا میٹرک ٹیک میں ہیلتھ سائنسز،ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔