آوارہ کتوں کے کنٹرول کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست نماتے ہوئے نشاندہی کی کہ حکومت پہلے ہی اس پالیسی کو لاگو کر چکی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے کوئی بھی اپیل یا رٹ پٹیشن بے اثر ہوگی۔
ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پیش کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے اور اگر اس پر عملدرآمد میں کوئی خلاف ورزی ہو تو نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔