ڈوگراں والی کے قریب حادثہ،،موٹرسائیکل سوار جا ں بحق

 ڈوگراں والی کے قریب حادثہ،،موٹرسائیکل سوار جا ں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چونڈہ ظفروال روڈ پر ڈوگراں والی کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی عقب سے آنے والے ٹرالر نے ایک کو کچل دیا۔

ڈوگری ہریاں کا رہائشی اٹھائیس سالہ اویس ولد منور موٹرسائیکل ٹکرانے سے نیچے گرا عقب سے سریے سے لدا ہوا ٹرالر اسکے اوپر سے گزر گیا جس سے وہ بری طرح کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چوبیس سالہ مظہر ولد مصطفی شدید زخمی ہوا ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو پسرور ہسپتال منتقل کر دیا ۔کجھوری والا سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے شتاب گڑھا کا رہائشی پچیس سالہ عزیز ولد نعیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ماچھی کھوکھر کا رہائشی سولہ سالہ زین ولد لیاقت شدید زخمی ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں