بھکاری خواتین خاتون کو بیہوش کرکے 30لاکھ کاسونا لے گئیں

 بھکاری خواتین خاتون کو بیہوش  کرکے 30لاکھ کاسونا لے گئیں

راہوالی (نمائندہ دنیا )بھیک مانگنے والی عورتوں نے خاتون کو بیہوشی کی دوا سونگھا کر 30لاکھ روپے مالیتی سونا اتار کر لے گئیں۔

 کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ترگڑی کا رہائشی شہزاد یوسف دن گیارہ بجے اپنی والدہ کو لے کر آپریشن کے لیے وزیرآباد گیا جبکہ گھر میں خواتین موجود تھیں کہ اس دوران دو عورتیں مع ایک شاہ دولہ نے گھر کے دروازے پر دستک دی جونہی بیوی نے دروازہ کھول کر خیرات دی تو عورتیں اندر داخل ہوگئیں اور بیوی کو بے ہوشی کی دوا سنگھا کر نوسربازی کرکے اس سے پہنی ہوئی سونے کی چار چوڑیاں ،ایک انگوٹھی اور ایک مالہ سیٹ تقریبا آٹھ تولہ مالیتی 30لاکھ کا اتار کر لے گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں