شہر کی 23 شاہراہوں پر آدھی سے زیادہ بتیاں بند

شہر کی 23 شاہراہوں پر آدھی سے زیادہ بتیاں بند

لاہور(عمران اکبر)شہر کی 23 اہم شاہراہوں پر آدھی سے زیادہ روشنیاں بند ہوگئیں، لاکھوں وہیکلز کا بوجھ اٹھانے والی سڑکیں مکمل طور پر روشن نہ ہو سکیں۔

سرکاری سروے رپورٹ کے مطابق شہر کی23  شاہراہوں پر لائٹس کے 4396 پوائنٹ موجود ہیں جن میں سے 56  فیصد یعنی 2450 کی بتیاں بجھ چکی ہیں، صرف 1946 پوائنٹس عوام کے لئے روشنی بکھیر رہے ہیں۔ شاہراہ مال روڈ کی سروس لائن پر 55  فیصد لائٹس بند ہیں، 92  میں سے 62 پوائنٹ روشنی نہیں دے رہے۔ کینال روڈ کے 2128 میں سے صرف 821 پوائنٹ روشن ہیں۔ اسی طرح کینال بینک ٹھوکر تا دھرم پورہ 1484 میں سے 759، دھرم پورہ سے ہربنس پورہ 644 میں 548، میکلوڈ روڈ کی تمام 34 ، ایمپریس روڈ کی بھی تمام 73 ،شیر پاؤ بریج جیل روڈ کی 88 ،صدیق ٹریڈ سنٹر فلائی اوور 3، لوئر مال بھاٹی چوک سے ایم اے او کالج 19، ظہور الٰہی روڈ کی 78 میں سے 36، ظہور الٰہی روڈ کینال روڈ کی جانب 65 میں سے 54،شالیمار لنک روڈ 88 میں سے 42، علامہ اقبال روڈ کی 140میں سے 112، ایم ایم عالم روڈ کی 126 میں سے 24، بہاولپور روڈ کی 44 میں سے 32، ریس کورس روڈ کی 79 میں 40، کوئینز روڈ کی 75 میں سے 57 پوائنٹ بند ہیں۔ ڈی سی موسیٰ رضا کا کہنا ہے لاہور ری ویمپنگ پروگرام میں شہر کی لائٹس کے لئے بجٹ رکھا گیا ہے ،تمام پوائنٹس روشن ہو جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں