یو ای ٹی:اساتذہ تنخواہوں کے ٹیکسوں میں مبینہ گھپلے

یو ای ٹی:اساتذہ تنخواہوں کے ٹیکسوں میں مبینہ گھپلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یو ای ٹی میں مبینہ گھپلے سامنے آگئے۔ انتظامیہ نے اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹے مگر ایف بی آر میں جمع نہیں کرائے۔

گزشتہ 5 سال سے اساتذہ کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتیاں جمع نہ کر انے کا انکشاف ہوا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 20 کروڑ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ مختلف اساتذہ کی بھرتیوں میں بھی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے کا انکشاف ہوا۔ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ اساتذہ سے ریکوریوں کی سفارش کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں