منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 10ملزم گرفتار

منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 10ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار ) منشیات فرو شی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس اور 7 پستول برآمد کر لیے گئے ۔

 تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے عدیل منیر سے 1 کلو 520 گرام چرس، عاصم سلیم سے 160 گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اورنگزیب سے 1 کلو 850 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے نبیل سے پستول، تھانہ صدر واہ پولیس نے شامیر سے پستول، سیف اللہ سے پستول، گوجرخان پولیس نے نبیل سے پستول ، ذیشان سے پستول، تھانہ روات پولیس نے انواراللہ سے پستول اور حامد اقبال سے بھی ایک پستول برآمد کیا ۔ تمام مقد مات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں