ظلم کیخلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں :راؤ ظفر

ظلم کیخلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں :راؤ ظفر

میاں چنوں(تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر نے ٹی چوک میں قائم ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کے افتتاح کے لئے آیا ہوں حکمرانوں کے ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام جماعت اسلامی کے بازو بنیں حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، انکا کہنا تھا کہ حکومت کو 45 دن کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے حکومت کی مذاکراتی ٹیم ہمارے ساتھ رابطے میں ہے اور چند آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کی اطلاعات خوش آئند ہیں جماعت اسلامی عوامی حمایت سے اپنے مطالبات ہر صورت پورے کروائے گی انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے زیادہ مضبوط نہیں ہے اور جماعت اسلامی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی جماعت اسلامی ایک حقیقی عوام کی ترجمان جماعت ہے ، مہنگائی بے روز گاری اور عوام پر ڈھائے جانیوالے ٹیکس کی مد مظالم کا حساب حکومت کو دینا ہوگا ، عوام باشعور ہوچکے ہیں اب وقت تبدیلی اور جماعت اسلامی کا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں