سپیشل سیکرٹری زارعت کا دورہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی

سپیشل سیکرٹری زارعت کا دورہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری زارعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ،۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان ترقیاتی منصوبوں میں گرلز ہاسٹل،سپورٹس کمپلیکس اور جینوم سنٹر شامل ہیں۔سپیشل سیکٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے زرعی یونیورسٹیاں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے یقین دلایا کہ ان منصوبوں میں جدید ایگریکلچر ریسرچ سینٹر 472ملین لاگت سے اور نئے گرلز ہاسٹل کے لیے 222ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ان پروجیکٹس کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ان سہولیات سے جلد مستفید ہو سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے سپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محمد آصف رضا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ساؤتھ پنجاب،رانا مبشر،رانا محمد طفیل پراجیکٹ ڈائریکٹر،انجینئر احمد ندیم،انجینئرمحمد اقبال بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں