جلوسوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے :ڈپٹی کمشنر

جلوسوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ضلع وہاڑی میں کھیل،ثقافتی اور دیگر مثبت سرگرمیاں کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے بہترین باہمی روابط کام کریں ۔

تاکہ بہترین انداز میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جا سکے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے یہ ہدایات کھیلوں و ثقافتی تقریبات کے حوالے سے پیشگی اقدامات بارے جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں اجلاس کو بتایا گیا کہ انٹر ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جس میں سائیکلنگ،کبڈی،میراتھن اور کھیلوں کے دیگر مقابلے ہوں گے گرلز سکولوں میں مینا بازار لگیں گے اس کے علاوہ کلچرل نائٹ،شو،کنسرٹ،فوڈ فیسٹول اور آرٹ شو ہوگا اور شجرکاری،آگاہی واک بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی جس پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اپنے پروگرامز ترتیب دیں تاکہ تقریبات کو اچھے انداز میں کرایا جاسکے دریں اثناء کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو سٹریمنگ،عملہ کا ڈیوٹی روسٹر اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے عملہ کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے کنٹرول روم تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں سے رابطہ میں رہے گا اور ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی قسم کی شکایات کی بروقت اطلاع فراہم کرے گا تاکہ متعلقہ محکمے بروقت ریسپانس کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں