شہید کانسٹیبل کی فیملی کوگھرخریدنے کیلئے 1کروڑ35لاکھ کی گرانٹ جاری

 شہید کانسٹیبل کی فیملی کوگھرخریدنے کیلئے 1کروڑ35لاکھ کی گرانٹ جاری

ملتان( کرائم رپورٹر ) سی پی او ملتان کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد، فیملی کے ساتھ ملاقات ،گھر خرید نے کیلئے 1کروڑ35لاکھ کی گرانٹ جاری کردی ۔

تفصیل کے مطابق سی پی او صادق علی ڈوگر شہید کانسٹیبل محمد شہزاد کے گھر پہنچ گئے ،شہید کی فیملی کے ساتھ ملاقات کی اور گھر خرید کرنے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دیکر 1کروڑ35لاکھ کی رقم گرانٹ جاری کردی ۔ سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہمارے شہداء قوم کے ہیروز اور محکمہ پولیس کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں