عید میلاد النبی پر منڈیاں بند ، سبزیاں ، پھل مہنگے

عید میلاد  النبی    پر    منڈیاں    بند    ،    سبزیاں    ،     پھل    مہنگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عیدمیلاد النبی ؐ کے موقع پر چھٹی کو جواز بنا کر ایک روز قبل منڈیوں میں سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں میں سو فیصد کر دیا گیا،جس سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں۔

تفصیل کے مطابق عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر آج منڈیاں بھی بند رہیں گی اس امر کو جوا زبنا کر گزشتہ روز اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہوتے رہے ، بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس اور بعض کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا،نیاآلو 180روپے ،ہر مرچ 200روپے ، بینگن، توری 120 روپے،  شملہ 300 روپے، کھیرا 80روپے، ادرک 1200 روپے، تھوم420روپے ،بھنڈی 140روپے ،گوبھی 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،جس کے باعث صارفین کی قوت خرید جواب دے گئی اور وہ سٹپٹا کر رہ گئے ہیں اور قدرتی مہنگائی کی آڑ میں مصنوعی مہنگائی کے ذریعے لوٹ مار کا ایک بازار گرم رہا جسے روکنے کیلئے انتظامیہ یا حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آئی ،اورعملی طور پر ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخوں سے زائد پر اشیاء کی فروخت بابت روک تھام مکمل طور پر ٹھپ رہی ، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں