بینظیر انکم سپورٹ دنیا کے بہترین پروگرامز میں شامل :کمشنر

بینظیر انکم سپورٹ دنیا کے بہترین پروگرامز میں شامل :کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کے بڑے اور بہترین پروگرامز میں شامل ہے اور مستحق خواتین کی کفالت کا اہم ذریعہ بھی ہے ۔

 انہوں نے انتظامی افسران پر اس پروگرام کی اونر شپ لینے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران کومکمل سپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پرڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام افتخار احمد نے بتایا کہ ان کے ادارہ کے زیر انتظام چار مختلف پروگرامز جاری ہیں جن میں بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ، بینظیر کفالت پروگرام ،بینظر تعلیمی وظائف اور نشوونما پروگرام شامل ہیں۔ سرگودہا ڈویژن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4  لاکھ 13 ہزار 569 رجسٹرڈ خواتین ہیں سہ ماہی ماہ بعد 10 ہزار 5 سو روپے دئے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چاروں اضلاع میں 46 کیمپس بنائے گئے ہیں ،بینظیر انکم کفالت پروگرام کے تحت رجسٹر خواتین کو بھی 10 ہزار پانچ سو روپے سہہ ماہی دے جارہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں