پنجاب گروپ آف کالجز کے نوشہرہ ورکاں کیمپس میں محفل میلاد

پنجاب گروپ آف کالجز کے  نوشہرہ ورکاں کیمپس میں محفل میلاد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب گروپ آف کالجز کے نوشہرہ ورکاں کیمپس میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ؐکی ولادت باسعادت مبارک کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔۔۔

 جس کی صدارت پرنسپل حسیب حسن زیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹرز سیف اﷲ مانگٹ اور عظمت علی ملہی تھے ۔تقریب میں قرات، نعت خوانی اور سیرتِ النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کے مقابلے ہوئے جس میں مقررین نے نبی کریمؐ کی حیات طیبہ کے مطابق اصلاح معاشرہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ؐکی آمد سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلبا میں نقد انعام اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں