عید میلاد النبی ؐ:گلیاں ،بازار سج گئے ،مساجد اور گھر روشن

عید میلاد النبی ؐ:گلیاں ،بازار سج گئے ،مساجد اور گھر روشن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، عاشقان رسول نے گلیوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجا دیا ۔

مساجد ،گھروں،زینت المساجد محلہ داراسلام ،فیضان مدینہ ،گلزار مدینہ راہوالی، انوارالمساجد پاپولر نرسری سمیت شہر بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں آرائشی لائٹوں سے روشن کردیا گیا ۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسول و دیگر مقدس تبارکات کو ماڈل کی شکل میں تیار کرکے سجادیا گیا ۔شہر گوجرانوالہ کا مرکزی و قدیمی عید میلاد النبیؐ  کا جلوس آج صبح 9بجے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی و علما و مشائخ تنظیمات اہلسنت کے قائدین کی قیادت میں نکالا جائے گا،مرکزی اور قدیمی جلوس میں اہلسنت کی تمام مساجد اور علاقوں سے نکلنے والے جلوس شامل ہوں گے یہ جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوگا ۔ میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں سالانہ محفل میلاد مصطفی  منعقد ہوگی جس میں نامور علمامشائخ اور قرا حضرات، نعت خوان شرکت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں