ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا عیدمیلادالنبی جلوس کے روٹس کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا  عیدمیلادالنبی جلوس کے روٹس کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکو کارہ کے ہمرا ہ عید میلا دالنبی ؐ کے مر کزی اور رات کو برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجدبھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی چوک، بلو خیل روڈ، عید چوک، محلہ کو ہاٹیاں اور میا نہ محلہ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے جا مع غوثیہ واحد یہ کا بھی دورہ کیا اور 11ر بیع الاوّل کو رات کے وقت برآمد ہو نیوالے جلوس کے منتظم اعلیٰ صاحبزادہ منصور شاہ اویسی سے ان کے مدرسہ میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے سی ا و ایم سی کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں