جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جا ئیگی :ڈی سی سیالکوٹ

جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جا ئیگی :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر ضلع سیالکوٹ میں 185 جلوس اور 40 محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جلوس کے شرکا ء میں مٹھائی کی تقسیم کیلئے ضلع میں کل 36 سبیلیں لگائی جائیں گی ، روٹس کی سی سی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، جلوسوں کے روٹس کی مرمت، سٹریٹس لائٹس کی بحالی، صفائی ، چونا کاری اور پانی کے چھڑکاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ رات کے جلوسوں میں بیک اپ جنریٹرز بھی لگائے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے عید میلادالنبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سرکاری و نجی تقریبات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے افسر وں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی اور ایس پی غلام عباس کے علاو ہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے سی اوز بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں تمام محکموں کو ڈیوٹیاں تفویض کردہ گئی ہیں افسران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں