جشن عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

جشن عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔

ریجن بھر کے سی پی او،ڈپی اوز کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں ریجن بھر کے ڈی پی اوز نے آ ر پی او کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے سکیورٹی امور بارے تفصیل سے بریفنگ دی ۔ مزید براں ریجن پولیس گوجرانوالہ نے جشن عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں6ہزار سے زائد پولیس افسر اور والینٹئرز محافل و جلوسوں کے سکیورٹی امور سر انجام دیں گے ۔ ریجن بھر میں 478جلوس اور 68 مجالس انعقاد پذیر ہوں گی ۔آ ر پی او نے مزید کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد ؐکے یوم ولادت کاجشن پوری نوع انسانی مناتی ہے ،پولیس،انتظامیہ اور جلوسوں کے منتظمین کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبی ؐکے جشن کا پر امن انعقادہو گا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں،محافل اور ریلیوں کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز،سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آ لات کا انتظام کر لیا گیا ہے ،تمام جلوسوں، ریلیوں اور محافل کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں