سات روزہ پولیو مہم میں کوریج کی شرح 108فیصد رہی

سات روزہ پولیو مہم میں کوریج کی شرح 108فیصد رہی

اسلام (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد میں 7 روزہ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی ،ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیو مہم کا مجموعی جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پو لیو مہم کی کوریج کی شرح 108 فیصد تک رہی ۔

پولیو مہم میں 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا جبکہ 4 لاکھ 97 ہزار 925 بچوں کو قطرے پلائے گئے ، مہم کے دوران 207 مساجد میں اعلانات کیے گئے ،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے کامیاب مہم پر تمام ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں